بھارتی باﺅلر محمد شامی کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی پائل گھوش نے شادی کی پیشکش کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ و سیاستدان پائل گھوش کی طرف سے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کے ذریعے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کی ہے تاہم اس کی طرف سے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔
پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”شامی، تم اپنی انگلش سدھار لو، میں تمہارے ساتھ شادی کے لیے تیار ہوں۔“ اداکارہ کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس پر لوگوں کو ٹرول کا نادر موقع مل گیا -کیونکہ انڈینز جانتے ہیں کہ انگلش سیکھنا اور بولنا شامی کے بس کی بات نہیں ہے –

 

کمنٹس میں لوگوں نے دلچسپ جملے لکھے ایک صارف نے لکھا کہ نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی – انٹرنیٹ صارفین کو یقین ہے کہ محمد شامی کی انگریزی سدھرنا ناممکنات میں سے ہے۔ لگتا یہی ہے کہ پائل گھوش شامی کی قسمت کی لکیر میں نہیں ہے –