آج لودھراں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ٹرالے کی ٹکر سے چنگچی رکشہ میں بیٹھے 7 افراد موت کے منہ میں چلے گئے -نجی چینل کی خبر کے مطابق تیز رفتار ٹرالے نے لودھراں میں موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں ، بیوی اور بچوں سمیت خاندان کے علاوہ 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ چک نمبر 100 کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل رکشے پر سوار 9 افراد منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرالے نے ٹکر ماردی۔

ٹرالے کی ٹکر اتنی زور دار تھی کہ رکشہ الٹ گیا اور کافی فاصلے تک گھسٹتا چلا گیا، اس دوران اس میں میاں ، بیوی اور بچوں سمیت خاندان کے علاوہ 7 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ سرگودھا میں ایک نشئی شخص نے نشے سے روکنے پر اپنے گھر کے 4 افراد کی جان لے لی – 4 افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ مڈھ رانجھا کے نواحی علاقے گھلاپورمیں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سرفراز، فیصل، عرفہ اور مقصودہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے ملزم احمد شیر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔