�علامہ ڈاکٹر محمد اقبال آج سے 146 سال قبل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے -شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور قوم کو بیداری کا سبق دیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یکجہتی کا پیغام دیا۔

یوم اقبال کے حوالے سے آج لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کے علاوہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔علامہ اقبال کی شاعری کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد وطن کے حصول کا جزبہ پیدا ہوا تھا ایک موقع پر جب قائداعظم اپنی قوم سے مایوس ہوکر انگلینڈ چلے گئے تھے تو آپ کے خطوط کی بدولت ہی وہ بھارت واپس لوٹے تھے -یہ کہا جائے کہ جس پاکستان میں آج ہم زندگی گزار رہے ہیں یہ علامہ اقبال کا دیا گیا تحفہ ہے تو غلط نہیں ہوگا –