نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بہت بڑی جیت کے بعد نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت آسان اور پاکستان کا بہت مشکل ہوگیا -نیوزی لینڈ نے 23 اوور میں میچ ختم کرکے اپنا رن ریٹ اور بہتر کرلیا اب پاکستان کو 250 سے زائید رنز سے سابقہ ورلڈ چیمپین کو ہرانا ہوگا –
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بارش کو مدنظر رکھ کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور اپنی زبردست باؤلنگ کے سبب سری لنکن ٹیم کو جکڑ لیا – جس پر سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں سب سے زیادہ رنز کوشل پریرا کے رہے جنہوں نے 51 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا محض2 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوشل پریرا نے ایک چانس کے باوجود 51 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 6، سدیرا 1، چریتھ 8، انجیلو میتھیو 16 ،دھنن جایا 19 ، چمیکا 6، دشمنتھا 1 اور دلشن 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی ، ڈیون کانوے 45اور ریچن رویندرا42سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ کیو ی کپتان کین ولیمسن 14، ڈیرل مچل 43اور مارک چیپمین 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نے 24ویں اوور میں میچ اپنے نام کرکے سپر فور کے لیے قدم بڑھا دیے –