پہلے پاکستان نے جیسے 25 اوورز میں 200 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ہرایا اورپھر کل آسٹریلیا نے افغانستان کے منہ سے فتح چھینی تو پاکستانی قوم ایک بار پھر قدرت کے نظام پر نظریں لگائی بیٹھی ہے اور قدرت بھی پاکستانیوں پر مہربان دکھائی دے رہی ہے –
پاکستانیوں کیلئے حوصلہ افزاءخبر یہ ہے کہ کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر بھی ہو سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کل بنگلورو میں بارش کی قوی پیشگوئی ہے جو کہ میچ کے راستے میں رکاوٹ بھی بن سکتی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کل بنگلورو میں سہ پہر میں بارش کے 67 فیصد جبکہ شام میں بارش کے47 فیصد امکانات ہیں ، یہ بارش ہلکی بھی ہو سکتی ہے اور ر طوفانی بھی جو کہ پہلی اننگ کیلئے دوران کھیل کو متاثر کر سکتی ہے ۔
اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کا شکار ہو جاتاہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا جائے گا اور پاکستان کو 2 پوائنٹس کے لیے صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی ۔ کل کا میچ جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے لوگ دیکھیں گے وہیں پاکستانی قوم بھی سری لنکا کی جیت کے لیے دعا گو ہوگی
کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا ٹونامنٹ سے آؤٹ ہونے میں اہم کردار ادا کرے گا ،اگر کل کا میچ مکمل ہوتا ہے اور سری لنکا ، نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کا راستہ سیمی فائنل کیلئے صاف ہو جائے گا اور بس پاکستان کو انگلینڈ کو 11 نومبر کو شکست دینا ہو گی ، دوسری صورت میں اگر نیوزی لینڈ صرف ایک سکور سے سری لنکا کو ہراتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کو 130 رنز سے شکست دینا ہو گی جو بہر مشکل کام ہوگا ۔ اب کل قدرت پاکستان پر کتنی مہربان ہوتی ہے اس کا فیصلہ تو کل ہی ہوگا -لیکن مزہ تب ہی آئے گا جب پاکستان اپنے بل بوتے پر انگلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلے گا –
سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پاکستانی قوم کی نظریں پھر قدرت کے نظام پر
Leave a comment
Leave a comment