چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اہل خانہ نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی-اس کے علاوہ کپتان کے وکلاء بھی ان سے ملاقات کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا پیغام اپنے کارکنوں تک پہنچایا انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور حوصلے میں ہیں –

سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی تین بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم شامل تھیں۔ اس دوران خاندانی امور کے علاوہ عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ان کی بہنوں کے خلاف درج مقدمات پر پیش رفت پر بھی مشاورت ہوئی۔تاہم بیٹوں سے بات نہ کرانے پر کپتان جیل انتظامیہ سے خفا ہوگئے اور اس کے لیے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا جس پر عدالت نے جیل انتظامیہ کو طلب کرلیا

 

 

عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔