بنگلہ دیش کے کپتان کل سے میڈیا کی خبروں میں ہیں انھوں نے جس طرح سری لنکن کھلاڑی اینجیلا میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر بھجوایا اس پر سارے کھلاڑی اور تجزیہ کار دکھ کا اظہار کررہے ہیں اور شکیب کے لیے اب گراؤنڈ میں اترنا بھی مشکل ہوگیا ہے لگتا ہے کہ کل کا فیصلہ اور ان کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بری کارکردگی کے بعد وہ کرکٹ سے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے لیں –
بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کرنے والے شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔تاہم اس بیان کے بعد آج ان کے حوالے
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی جب کہ اب میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔