دنیا بھر سے اسرائیل کو کہا جاتا رہا کہ فلسطین پر ظلم اور بمباری بند کردو مگر اسرائیل نے کسی کی بات پر کان نہیں دھرے اور آج ان کے وزیراعظم کے لیے ایک دکھ کی خبر آگئی وہ آگ جو انھوں نے گزشتہ ماہ سلگائی تھی آج اس کی لپیٹ میں ان کے خاندان والے آنے شروع ہوگئے –
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بھتیجے سے متعلق ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن یائر نیتن یاہو حماس کے حملے میں مارا گیا۔ترک میڈیا ویب سائٹ ترکیہ نیوزپیپر کے مطابق غزہ پر حملہ نیتن یاہو پر مبینہ طور پر بھاری پڑ گیا۔ کیپٹن یائر نیتن یاہو کو زمینی کارروائی کیلئے غزہ میں بھیجا گیا تھا، ان کا یونٹ اسرائیلی فوج کے “خطرناک سنائپر” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا بھتیجا یائر نیتن یاہو غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔https://t.co/4jO0JpWd1Vاسرائیلی-وزیراعظم-کا-بھتیجا-یائیر-نیت/#ValueNewsHD #YairNetanyahu #nephew #Israeli #PrimeMinister #BenjaminNetanyahu #killed #attack pic.twitter.com/DST3Swi1Tg
— Value News (@ValueNewsHD) November 7, 2023
بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نےغزہ میں ایک حملے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھتیجے یائر نیتن یاہو کو موت کے گھاٹ اتارا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس خبر کی اب تک کوئی تردید یا تائید نہیں ہوئی جب تک بی بی سی یا کوئی اور غیر ملکی میڈیا اس خبر کی تصدیق نہیں کرتا اسے بات کو تسلیم کرنا مشکل ہوگا –