بھارت نے سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈلکڑ کے بعد اگر کوئی اور بڑا بیٹسمین پیدا کیا ہے تو وہ ویرات کوہلی ہے -مگر ویرات کوہلی کا ریکارڈ ان دونوں کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہے کل ویرات کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف جب سنچری بنائی تو یہ ان کے ون ڈے کیریر کی 49 ویں سنچری تھی -اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے ہی اوپنر ٹنڈلکر کے پاس تھا –
ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے خوشی کا اظہار کیا اور ویرات کوہلی کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ویرات کوہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘آپ بہترین کھیلے، مجھے رواں سال 49 سال کی عمر سے 50 ویں سالگرہ منانے کے لیے 365 دن لگے، اُمید کرتا ہوں ہے کہ آپ 49 ویں سے 50 ویں سنچری کا سفر آئندہ کچھ دنوں میں پورا کرکے میرا ریکارڈ توڑ دیں گے’۔اس بات کا بہت امکان ہے کہ اسی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی اپنی 50 ویں سنچری بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیں گے جسے ٹوٹنے میں دہائیاں لگیں گی –
ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی 35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا انھوں نے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔کوہلی نے یہ سنگ میل اپنے 289 ویں میچ میں عبور کیا۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریاں بنانے کے لیے 22 سال تین مہینے کا وقت لگا تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 462 ویں میچ میں انجام دیا تھا۔