ملتان سے منتخب ہونے والے ایم این اے جاوید ہاشمی نے جب سے تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کی ہے ان کی سیاست کا برا حال ہے پہلے وہ ملتان سے الیکشن ہارے اور اب نون لیگ میں شمولیت کے باوجود ان کو لاہور جلسے میں بلایا تک نہیں گیا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں اور اسی پریشانی کا اظہار ان کے سیاسی بیان میں نظر بھی آیا -جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑوں گا، کبھی کسی جماعت کو ٹکٹ کیلئےدرخواست نہیں دی اور ضروری نہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزرائےاعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا، مسلم لیگ ن کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا، لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔خیال رہے کہ سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیرجاوید ہاشمی کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف نے صدر کا عہدہ دیا تھا مگر وہ اس جماعت کے ساتھ نہیں چل پائے اگر وہ تحریک انصاف میں رہتے تو انہیں صدرمملکت کا عہدہ مل جانا تھا مگر اپنی آزاد رائے اور باغی سوچ کی وجہ سے وہ ہمیشہ ہر پارٹی کے لیے ناقابل قبول ہی رہے -اور اب یہ حالت ہے کہ انہیں ایم این اے بننے کے لیے بھی کسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت پڑرہی ہے مگر کوئی بھی جماعت انہیں اپنی پارٹی میں لینے پر آمادہ نہیں –
نون لیگ کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا، اس کا سیاست پر اثر نہیں پڑا؛جاوید ہاشمی
Leave a comment
Leave a comment