جہلم سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر ایم این اے بننے والے فواد چوہدری پی ٹی آئی کو تو مشکل وقت میں چھوڑ گئے مگر بری قسمت نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا اور ایک عجیب و غریب کیس میں انہیں ڈال دیا گیا -ان پر ایک شخص کی جانب سے درخواست دی گئی کہ فواد چوہدری نے 50 لاکھ لے کر نوکری دلوانے کا کہا اور نہ جاب ملی نہ پیسے واپس اس کیس میں انہیں جس طرح دہشت گرد کی طرح کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا اس پر فواد چوہدری کا میٹر گھوم گیا اور انھوں نے اس ادارے پر ہی کیس کردیا جس نے ان کے خلاف کیس بنایا تھا –
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپنے وکیل بھائی فیصل چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں،سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیانِ حلفی موجود ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فواد چوہدری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے ،فواد چوہدری کی درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔دوسری جانب فواد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کچھ لوگوں کی خواہش کے مطابق کام نہیں کررہے جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے –
فواد چوہدی کا میٹر شارٹ ؛ مقدمہ بنانے والے اینٹی کرپشن ادارے پر ہی مقدمہ کرڈالا
Leave a comment
Leave a comment