آج شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا اور ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی گئی –
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی –
اس پر شیخ رشید کہا کہنا تھا کہ میرا 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،جج ملک اعجاز آصف نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظر آ رہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے؟
وکیل سردار عبدالرزاق خان نے کہاکہ شیخ رشید کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں،شیخ رشید کے متعلق 9مئی کے واقعات کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

عدالت نے کہاکہ شیخ رشید کی عمر کا لحاظ رکھنا چاہئے،عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کی ضمانت بھی منظور کرلی –
عدالت نے تھانہ وارث خان کے مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی –
عدالت نے شیخ رشید کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سابق ایم این اے شیخ اور شیخ رشید کے نھتیجے راشد شفیق کی عبوری ضمانت بھی 8نومبر تک منظور کی۔
شیخ رشید نے راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں -اب ان کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے یا نہیں اس کا اندازہ آنے والے چند ہفتوں میں ہو جائے گا –