لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے جمعہ کو جوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، بی او آر اور ملحقہ سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل املاک کے خلاف آپریشن کیا، جس میں ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی پر تین درجن سے زائد جائیدادیں مسمار کر کے سیل کر دی گئیں۔ایل ڈی اے کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر II اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ IV نے کیا۔ ، ایل ڈی اے کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران پائن ایونیو کے قیب واقع دکانیں اور ایک نرسری مسمار کر دی۔

مزید برآں کالج روڈ اور ویلنشیا ٹاؤن پر پی سی ایس آئی آر سٹاف کی غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا جبکہ یو ای ٹی سوسائٹی، لاہور ایونیو ون اور پائن ایونیو میں غیر قانونی دکانیں اور دفاتر گرائے گئے اور سائن بورڈز ہٹا دیے گئے۔مزید یہ کہ ایل ڈی اے کی ٹیم نے ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جوہر ٹاؤن میں ایک ٹی ہاؤس کے ڈھانچے کو فلیٹ کیا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، کاکیزئی سوسائٹی اور بی او آر سوسائٹی میں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ قوانین پر عمل نہ کرنے پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس نے پائن ایونیو میں ایک کمرشل پراپرٹی کو بھی سیل کر دیا۔
ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ان غیر قانونی تعمیرات کے سبب آپریشن سے قبل سیل اور مسمار کی گئی جائیدادوں کے مالکان کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم ان عمارتوں کے مکینوں نے انتظامیہ کی ان باتوں کو کوئی اہمیت نہ دی جس کی وجہ سے یہ ایکشن کیا گیا ۔