فخر زمان کے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی بدولت پاکستان نے ناممکن فتح حاصل کرلی -پاکستان نے 25 اوورز میں 201 رنز بنا کر ڈی ایل میتھڈ کے تحت ورلڈ کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو21 رنز سے شکست دے دی۔
میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا ۔ بارش ہونے سے قبل پاکستان مطلوبہ ہدف سے 21 رنز آگےتھا۔ اس سے قبل پاکستان 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21اوورز کی تیسری بال تک ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا ئے تھے کہ بارش کے سبب میچ رک گیا جس کے بعد پاکستانی اننگز سے 9 اوورز کم کردیئے گئے ، پاکستان جیت کے لیے 41 اوورز میں 342 رنز سکور کرنا تھے تاہم بارش رکنے کے بعد ، دوبارہ میچ روکنے سے قبل پاکستان نے 25 اعشاریہ 3 اوورز میں 200رنز بنائے ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ گری ، فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے پاکستان کی ٹیم آج اتنا اچھا کھیلی کہ پوری قوم کو یقین ہوگیا تھا کہ اگر 402 رنز بھی بنانا پڑتے تو پاکستان یہ سکور بھی چیز کرلیتا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 402 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق محض 4 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور صرف 6 رنز تھا ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان باآسانی یہ میچ جیت جائے گا ممگر پھر بابر اور فخر چٹان کی طرح شکست کے آگے کھڑے ہوگئے اور 194 رنز کی پارٹنر شب بنا ڈالی -۔

نیوزی لینڈ ک کی جانب سے راچن رویندرا نے 108 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے بعد کپتان کین ولیم سن بھی پیچھے نہ رہے اور 95 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ ڈیون کانوے 68 رنز کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا شکار ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے 79 گیندوں پر دو چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل 29 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہو ئے ، ان کے بعد مارک چپمین محمد وسیم کی گیند پر 39 رنز بنا کر بولڈ ہوئے
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے سب سے مہنگے باولر شاہین شاہ آفریدی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 90 رنز دیئے لیکن کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر حسن علی رہے جنہوں نے 10 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 82 رنز دیئے ،حارث روف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیئے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی ۔ آج کے میچ میں سب سے بہتر کارکردگی محمد وسیم کی رہی جنہوں نے 10 اوورز میں 3 وکٹیں لیتے ہوئے 60 رنز دیئے ۔محمد افتخار نے 8 اوورز میں 55 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان ایک بار پھر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا -آج کی فتح کے بعد پاکستانی قوم نے ایک بار پھر اپنی ٹیموں سے امیدیں وابستہ کرلیں –