برطانیہ میں 3 سہیلیاں ایسی ہیں جن کی عمریں اس وقت 100 سال سے زائید ہیں – ان تین دوستوں میں ڈیزی ٹیلر کی عمر 104سال، آئرن رینکن کی 101سال اور فائلس کوٹریل کی عمر 103سال ہے۔ جب صحافیوں نے ان سے اپنی طویل العمری کا سوال کیا تو ان خواتین کا جواب سننے والے دنگ رہ گئے۔ تینوں خواتین نے بتایا ہے کہ ان کی طویل العمری کا راز کم عمر مرد کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہے۔
تینوں خواتین کی اپنے بہترین اور بدترین دور سے بھی گزریں ۔ تینوں نے عالمی جنگیں دیکھی ہیں اور اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم عمر پارٹنر کو پاس رکھنے کے علاوہ خود کو خوش رکھنا ، متحرک رہنا، فیملی کے ساتھ وقت گزارنا، فطرت کے قریب تازہ ہوا میں رہنا دیگر عوامل ہیں، جو ان کے خیال میں ان کی طویل العمری کی وجہ ہیں۔
فائلس کوٹریل نے دوران انٹرویوکہا کہ ”اگر آپ مجھ سے طویل العمری کے لیے کوئی نصیحت کرنے کو کہیں تو میں کہوں گی کہ دوسروں کے لیے مہربان رہیں، اپنا رویہ مثبت رکھیں اور پرامید رہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں خود کو گرم رکھیں۔ کھانے میں سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اور ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں، جن سے مل کر آپ کو خوشی ہوتی ہے۔“
