دنیا بھر میں بچوں کے لیے تفریح کا سب سے بڑا ذریعہ چڑیا گھر ہے جہاں بچے بڑے شوق سے ضد کے ساتھ باقاعدگی سے جاتے ہیں -ہاکستان کا سب سے بڑا چڑیا گھر لاہور میں ہے -مگر اب ان بچوں کے لیے بری خبر ہے کہ لاہور چڑیا گھر کو منگل کے روز سے3 ماہ کے لیے بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چڑیا گھر کی ویسے تو رونقیں مند پڑ چکی ہیں زیادہ تر پنجرے خالی ہیں بہت سے ہاتھی شیر اور دیگر بڑے جانور دم توڑ چکے ہیں اسی لیے اس کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لاہور چڑیا گھراپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک مکمل بند رہے گا۔نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا۔اس دوران لاہور چڑیا گھر سے جانور اور پرندوں کو وائلائف پارک جلو اور چھامانگا منتقل کیا جائیگا۔ چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائیگا۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع ہوجائیگا۔ پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چڑیا گھر میں پانڈا سمیت کئی دوسرے نایاب نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئیل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے۔ خدا کرے کہ یہ کام 3 ماہ میں مکمل ہوجائے کیونکہ اس سے پہلے پلینیٹیریم بھی کچھ ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا مگر آج اس کو بند ہوئے 5 سال ہوگئےہیں -صرف وہاں پر کھڑا پی آئی اے کا جہاز بچوں اور بڑوں کو تفریح فراہم کررہا ہے –
