لاہور کے علاقے گجر پورہ کے علاقے میں کار سواروں کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کی حراست میں موجود کار سواروں نے دعویٰ کیا کہ وہ کام سے گھر واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکوؤں نے ان سے نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کی نیت سے انہیں روکنے کی کوشش کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 2 ڈاکؤوں نے انہیں لوٹنے کی نیت سے روکا اور اسلحہ دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی مگر ان کو لینے کے دینے پڑگئے اور اس سے پہلے کہ ڈاکو کچھ کرتے انہوں نے فائرنگ کر کے ڈاکووں کو ہلاک کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔جائے وقوعہ سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر کار سواروں کو بھی گرفتار کر لیا جو مبینہ ڈاکوؤں کو قتل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف کے ساتھ تھی۔پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ ڈکیتی کی کوشش ہے یا منصوبہ بند قتل۔ اس کا پتہ جلد چل جائے گا کیونکہ ڈاکوؤں کو مارنے والے افراد پولیس کی تحویل میں تھے –