پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کپتان کے ساتھ ساتھ ٹیم مینیجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے -انضمام الحق پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب مزید افراد کے عہدے چھوڑنے کا امکان ہے – نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے -جس کے بعد اس بات کا خاصا امکان پیدا ہگیا ہے کہ شاہد آفریدی کو کوئی اہم عہدہ دیا جائے گا –
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کردی جائے ۔ شاہد آفریدی نے ملاقات کے دوران کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں، اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ذکا اشرف کو بھی اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑے -اور ایک بار پھر نجم سیٹھی یا کوئی اور چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں –
