اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسین چہرے کی بدولت مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی دوشیزہ ایشوریہ رائے پچاس سال کی ہوگئیں -مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ بھارت کی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگئی تھیں اور پھر انھوں نے امیتابھ بچن کے اکلوتے بیٹے ابھیشک بچن سے شادی کرلی تھی جس سے ان کی 2 بیٹیاں ہیں –
ان کے شوہر ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کو ان کی 50ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔ایشوریا رائے نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی جس میں کئی مداحوں سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کو محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔

 

 

اس اہم دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابھیشیک بچن نے اہلیہ کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوبصورت بیوی کی ایک خوبصورت اور دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو۔ ایشوریہ رائے نے دیوداس اور محبتیں میں بے مثال اداکاری کی تھی ان کی یہ دونوں فلمیں بھارت کی سپر ہٹ فلموں میں شامل ہیں اور آج تک پارو کا کردار لوگوں کو یاد ہے -آج کل وہ شوبز سے دور رہ کر اپنی فیملی کو پورا وقت دے رہی ہیں –