کبریٰ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی چوٹی کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے -وہ اپنی اداکاری سے ڈرمے میں جان ڈال دیتی ہیں اس کے علاوہ وہ بہت سے کمرشلز میں ماڈلنگ بھی کرتی ہیں -آجکل ان کی اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہیں -بہت سے لوگوں کی رائے تھی کی گوہر رشید کو کبریٰ خان سے شادی کرلینی چاہیے مگر گوہررشید نے آج اپنے پرستاروں اور ناقدین کو صاف الفاظ میں جواب دے دیا –
اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں اداکارہ کبریٰ خان کیلئے ہر مشکل کا سامنا کر سکتا ہوں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں مگر ان سے شادی نہیں کر سکتا۔ فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اور کبریٰ خان اچھے دوست ہیں اور ہماری دوستی اتنی گہری ہے لگتا ہے کہ یہ میرے خاندان کا حصہ ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سے شادی کر لوں۔ گوہر رشید نے کہا کہ یہ بات کبریٰ خان بھی کئی دفعہ کہہ چکی ہیں اور میں بھی بار بار دہرا چکا۔ ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہماری اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔تو پھر شادی کس سے کریں گے؟ اس سوال پر گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکی جو مجھے سمجھ سکے، چاہے پروفیشنل ہو مگر خیال رکھنے والی ہو۔
کبریٰ خان بہت اچھی دوست ہے مگر اس سے شادی نہیں کروں گا ؛گوہر رشید
Leave a comment
Leave a comment