پاکستان نے فیصلہ لے لیا ہے کہ پاکستان میں موجود تمام مشکوک افراد خواہ وہ کسی بھی صوبے میں رہائش پزیر ہیں انہیں ملک بدر کردیا جائے گا -اسی حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر کے علاوہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک کیا گیا۔اجلاس میں ہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو ملک بدر کروانے میں حکومت کی مکمل معاونت کریں گے اور، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا ءکے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ3 نومبر سے پنجاب بھر میں مرحلہ وار غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلاء کا آغاز کردیا جائے گا ، ان کا کہناتھا کہ پنجاب کے بہت سے شہروں میں یہ غیر ملکی آباد تھے .راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلاء ہو گا۔ پہلے ان افراد کو پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا، اور انہیں ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلاء کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔