پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل نے 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی عہدے سے تو استعفیٰ دے دیا تھا مگر انھوں نے پارٹی نہیں چھوڑی تھی جس کی وجہ سے انہیں اب تک مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر آج بھی وہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں مگر کیا تحریک انصاف انہیں اگلے الیکشن میں اپنا کینڈیڈیٹ بنائے گی یہ بات مشکل لگتی ہے -آج انہیں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی جس پر تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اسد عمر کا جواب سامنے آ گیا ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اسد عمر نے لاہور میں آلودگی پر بھی نگران حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ، سموگ سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو سموگ کا یہ حال ہے، اس سے بچنے کیلیےملک میں اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔