متروکہ وقف املاک نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کو ڈی سیل کردیا-لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آج صبح لال حویلی ڈی سیل کرنے کے احکامات دیئے تھے،متروکہ وقف املاک نے 40روز بعد لال حویلی کو ڈی سیل کردیا،یاد رہے کہ لال حویلی کو متروکہ وقف املاک نے 20ستمبر کو سیل کر دیا تھا۔اس عدالتی فیصلے پر شیخ رشید بہت خوش اور مطمئن تو دکھائی دیے مگر انھوں نے آج دبے دبے لفظوں میں بڑی بڑی باتیں کردیں -انھوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ انہیں گرفتار کیا جائے یا وہ آزاد ہوں وہ اگلے انتخابات میں قلم دوات کے نشان پر راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے -انھوں نے اپنے گناہوں کی رب سے توبہ کے ساتھ اپنے اس ساتھی سے بھی معافی مانگ لی جس کی وہ غیبت کرچکے ہیں -�انھوں نے اس موقع پر عاصم منیر اور نوید انجم کی بھی کھل کر تعریف کی -اور ان لوگوں پر بھی لعن طعن کی جنھوں نے 9 مئی کے روز فوج کے ساتھ محاذ آرائی کی جلاؤ گھیراؤ کیا ، جن کے فعل بد کی وجہ سے تحریک انصاف اور عمران خان اب تک اس کی سزا بھگت رہے ہیں –
