الیکشن کمیشن نے الیکشن کا مہینہ تو بتایا مگر تاریخ کا اعلان نہیں کیا جس پر میڈیا میں شور اٹھا کہ پاکستان میں جنوری کے آخری ہفتے میں بھی الیکشن نہیں ہوں گے اس پر کل صدر مملکت نے بھی یہی بات کی تو آج الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح جواب آگیا –
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سےقیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں ہی ہوں گے –
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی انتخابات میں تاخیر کے حوالے خدشات کااظہار کر چکے ہیں۔جبکہ صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موسم کو بہانہ بناکر الیکشن کو مارچ تک آگے کردیا جائے گا -اب اسی موقف کی تائید میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہوگئی ہے -مگر آج الیکشن کمیشن کے جواب سے لگتا یہی ہے کہ انتخابات جنوری میں ہوجائیں گے –