سال 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انگلینڈ اس سال پرفارمنس کے اعتبار سے اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے اس کے نام ور بلے باز رنز بنانے میں بری طرح ناکام ہورہے ہیں -افغانستان سے میچ ہارنے نے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا مورال بہت گرا ہوا تھا جس کا پورا فائدہ سری لنکن باؤلرز نے اٹھایا سری لنکن باولرز انگلینڈ پر قہر بن کر برسے اور پوری ٹیم کو 156 رنز پر پولین پہنچا دیا، انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی صرف بین سٹوکس 42 رنز بنا پائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بے جان وکٹوں پر بھی نہ ٹھر سکا ۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ کارگر نہ ہوسکا جس پر جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان اوپننگ پر آئے دونوں کھلاڑی 28 اور 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی جوئے روٹ 3 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔جوز بٹلر صرف 8 رنز بناسکے ۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے انگلینڈ کے تین جبکہ اینجلومیتھیوز اور کسون رجیتھا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،مہیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ ہی جیتا ہے۔آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی –