آج بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ شائید کپتان کو پارٹی کے عہدے سے ہٹا دیا جائے مگر ایسا نہیں ہوا اور الیکشن کمیشن نے یہ معاملہ 9 نومبر تک مؤخر کردیا -الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی۔ ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جوابدہ جیل میں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کے علاوہ ملاقات نہیں کرنے دیتے ،آئندہ سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلے کر چکا ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی کردی ۔کل صدر مملکت کے سخت بیان کے بعد بہت سے لوگوں کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی پر مجبور کردیا کیونکہ صدر مملکت پاک فوج کے سپریم کمانڈر ہی ان کی بات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اثر رکھتی ہے -انھوں نے کہا تھا کہ اس وقت جو حالات چل رہے ہیں میں اگر صدر نہ ہوتا تو یہ لوگ مجھے بھی جیل میں بند کردیتے -عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور ریلیف بھی دیا گیا سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حلقہ این اے 24 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا۔ عمران خان کو انتخابی مہم میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نوٹس جاری ہوا تھا۔
