آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔ شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل سیکورٹی سکیورٹی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں، پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔
عاصم منیر نے کہاکہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔
شرکاء کو اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی جیسے اہم امور پر اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے متعدد فعال اقدامات کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا۔
آرمی چیف کا ایک مرتبہ پھر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم
Leave a comment
Leave a comment