پاکستان کے معروف کرکٹر اور لیجینڈ فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کی کارکردگی سے بہت ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی اس ناقص کارکردگی کی وجہ بے تکا کھانا ہے -انھوں نے کروڑوں روپے لینے والے فزیو کو بھی تنقید کا نشانہ بنادیا وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ2 سال سے پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوئے، سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشن کے اعتبار سے پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم کئی ہفتوں سے ٹی وی سکرین پر چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

وسیم اکرم نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے نا۔فیلڈنگ کیلئے فٹنس ضروری ہے۔ انھوں نے مصباح سے کھلاڑیوں کے اختلافات کے حوالے سے کہا کہ ان کی ڈائٹ پر نظر رکھنا ہی مصباح کا بڑا جرم تھا جب مصباح الحق کوچ تھے تو کھلاڑیوں کیلئے ایک طریقہ کار تھا جس سے کھلاڑیوں کو نفرت بھی ہوتی تھی یہی اس کا کام تھا اور وہی وہ کرتا تھا۔