رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب زمین گردش کرتی ہوئی ، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے ۔اور سورج کی روشنی چاند پر نہیں پڑتی -اس وجہ سے چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 01 بجکر15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔
سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11:01 پر شروع ہوگااور اس کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03:36 پر ہوگا۔#lunareclipse pic.twitter.com/EE0h3cNWup— Karachi Alerts (@Khi_Alerts) October 24, 2023
چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت ایشیا کے مختلف ممالک کے علاوہ ، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھاجاسکے گا۔ چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس کے برعکس سورج گرہن انسانی جسم پر اثرات مرتب کرسکتا ہے -خاص طور پر بعض سورج گرہن انسانی آنکھ کو شدید نقصان پہنچاسکتے ہیں –
دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ چاند گرہن ان کی صحت پر کچھ خاص اثرات مرتب کرتا ہے۔ تاہم سائنس نے ابھی تک ان وسیع دعوؤں کی تائید نہیں کی ہے۔ چاند گرہن سے منسلک چار روایتی عقائد ہیں جو خاص طور پر جنوبی ایشیا میں مشہور ہیں-مغرب میں اس طرح کی توہم پرستی کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی –