پاکستانی قوم کو امید ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ اپنے دبنگ فیصلوں سے عدلیہ کا کھویا وقار بحال کرنے کی کوشش کریں گے – ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپ رائٹ جسٹس ہیں اور ایسے فیصلے کرنے کی جسارت کریں گے جنہیں دوسرے ججز ہاتھ ڈالتے ڈرتے تھے -آج اس سلسلے میں ایک اور پیش رفت سامنے نظر آئی ہے –
سپریم کورٹ نے 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو نومبر کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

سپریم کورٹ بار کے صدرعابد زبیری کے علاوہ ، پی ٹی آئی سمیت دیگر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور نوے روز میں انتخابات کےانعقاد کےلیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔اس سے پہلے عطا بندیال نے بھی صوبائی اسمبلی کے حوالے سے انتخابات کی تاریخ تو دی تھی مگر ان کے ساتھی ججز کے اعتراضات کے سبب اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا –