پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور نظریاتی رکن عندلیب عباسی سمیت 3 خواتین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی-اس سے پہلے عثمان ڈار ،صادق علی عباسی ،فرخ حبیب اور شیخ رشید بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق خواتین ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس,سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے پارٹی سے علیٰحدگی کا فیصلہ کیا ہے، عندلیب عباس ,سعدیہ سہیل رانا اورسمیرا احمد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا -پریس کانفرنس کے دوران ان 3 خواتین رہنماؤں کے ساتھ تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان اور مراد راس بھی سٹیج پر موجود تھے ۔عندلیب عباسی ان چند پارٹی رہنماؤں مین شامل ہیں جنھوں نے 1996 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی -ان کے جانے سے پارٹی کو بہت نقصان ہوسکتا ہے –
عندلیب عباس,سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد تحریک انصاف چھوڑ کر آئی پی پی میں شامل
Leave a comment
Leave a comment