مسلم لیگ نون کے سابق سینئر نائب صدر آج کل نون لیگ سے الگ نظر آرہے ہیں -وہ اپنی پوزیشن مریم نواز کو ملنے پر بہت دکھی ہیں جس کا اظہار آج انھوں نے اپنی تقریر میں بھی کیا ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ اب بھی نون الیون کا حصہ ہین تو انھوں نے کہا کہ میں گیارہ کھلاڑیوں میں نہیں پارٹی کا وائس کپتان تھا دوسرا نمبر میرا تھا -مگر وہ اب کھل کر اپنی جماعت بنانے کی بات بھی کررہے ہیں مگر عوام کا موڈ دیکھ کر کسی میں بھی یہ حوصلہ نہیں پڑ رہا کہ ایسا تجربہ کریں –
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے،بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں،5سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے۔ آج انھوں نے عدالتی فیصلوں پر بھی انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں، عوام بھی دیکھیں عدالتوں میں ہوتا کیا ہے، شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہوگیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے اب تک اس کا فیصلہ نہ ہوسکا ،ان کا کہناتھا کہ نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے،میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔