آج پاکستان تحریک انصاف کے لیے قدرے بہتر دن تھا پہلے سپریم کورٹ سے ان کے حق میں بہت بڑا فیصلہ آیا اور اب پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی کی اینٹی کرپشن مقدمات میں ضمانت ہوگئی -لیکن ان کو رہا بھی کیا جائے گا یا نہیں یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ان کو عدالتوں کے احکامت کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا –
اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتی کے کیس میں پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔اینٹی کرپشن کورٹ کےجج بابر علی نےغیرقانونی بھرتی کے مقدمے میں درخواستوں پر سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق اراکین اسمبلی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، اینٹی کرپشن نے بتایا سابق ایم پی اے ملک لیاقت، اعظم خان اور شفیع اللہ پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ان کا الزام تھا کہ ان اراکین اسمبلی کے اس طرز عمل سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 43 لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔ تاہم وہ کوئی واضح ثبوت پیش نہ کرسکے اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق ممبران کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر قانونی بھرتی کے کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور
Leave a comment
Leave a comment