پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پی سی سبی سے ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔ پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر جبکہ انضمام الحق محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنا چاہ رہے تھے ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی ان کی شرائط اور پسند کے بعد 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، ۔ مگر ان کے مشورے پر عمل نہ ہونے کے بعد انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں،اس سے پہلے محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کا پی سی بی سے وابستہ رہنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔
تاہم اس حوالے سے جب پی سی بی سے بات کی گئی تو انھوں نے ان خبروں کو نہصرف بے بنیاد قرار دیا بلکہ یہ کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں بھرپور حصہ لیا وہ پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے سکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں بھی شامل رہے۔ یہ تمام باتیں صرف افواہیں ہیں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے –