پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور فیصل آباد سے ایم این اے بن کر وزیر بننے والے فرخ حبیب نے بھی آج عمران خان سے راستے علیحدہ کرلیے -وہ آج کئی ماہ کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آئے اور پریس کانفرنس کردی -تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، میری جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کئی روز غور و خوض کے بعد میں اپنی مرضی سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین سال حکومت کام موقع ملا جس کے بعد آپ کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، آپ نے پرامن کے بجائے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی ملک کے لیے بہترین کام کرے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکال لے گی –