نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آ کر نواز شریف میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں کئی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمران خان کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ حکم دوں اور عمران خان اگلےہی پل جیل سے باہر آجائے یہ کام عدالتوں نے ہی کرنا ہے –
ہلی بار رابطہ
ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے سے نگران حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ نواز شریف کی واپسی کیلئے نگران حکومت کی کسی سے ڈیل کا تاثر درست نہیں، نگران حکومت کوئی بھی ایسی ڈیل کیسے کر سکتی ہے، مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔
تاہم انھوں نے اتنا ضرور کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر ضرور گئے تھے مگر وہ پی ٹی آئی دور حکومت میں عدالت کی اجازت سے باہر گئے تھے، آصف زرداری ہوں، نواز شریف یا چیئرمین پی ٹی آئی سب کو اپنے مقدمات کیلئے قانونی حل تلاش کرنے ہوں گے۔