آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا دیا – بھارت نے 273 رنز کا ہدف 35 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنرز روہت شرما اور ایشان کشان نے ٹیم کو 156 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ فراہم کیانھوں نے 131 رنز بنائے -۔ ایشان کشان 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویرات کوہلی 55 اور شریس ائیر 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں راشد خان نے حاصل کیں۔آج کے کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے۔ افغان اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔اوپنر رحمان اللہ گرباز 21، ابراہیم زادران 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، رحمت شاہ بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تاہم کپتان نے شاندار اننگ کھیلی کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت عمرزئی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں عظمت عمرزئی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان حمشت اللہ 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز بنائے ۔ محمد نبی 19، راشد خان 16، نجیب اللہ زادران 2 بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4، ہاردک پانڈیا نے 2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اب دنیا کو اس ٹاکرے کا انتطار ہے جو 14 اکتوبر کو پاکستان کو بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا -پاکستان اور انڈیا اپنے دونوں میچ جیت کر آمنے سامنے ہوں گی –
بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
Leave a comment
Leave a comment