مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر کہا کہنا تھا کہ نوازشریف جب 21 اکتوبر کو آکر اپنی قوم کو پوری بات بتائیں گے تو سارے جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے -انہیں یقین ہے کہ نون لیگ ہی اس بار الیکشن میں جیتے گی اور ان کے والد چوتھی بار پھروزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے – مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اورعوام کو ملی، مگر یہ قدرت کا انتقام ہے کہ اُنہیں نکالنے والےنظام سے ہی نکل گئے، قائد ن لیگ 6 سال بعد قوم کو پورا سچ بتائیں گے۔لاہور میں یونین کونسلوں کےعہدیداروں اور کارکنوں نے مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہیں، ان کو کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے میدان سے ہی نکال دیا، ان کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی، لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف 6 سال بعد قوم کو پورا سچ بتائے گا تو سارے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے، 6 سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف، ان کے خاندان، ان کی جماعت کو جھوٹے پروپیگنڈے بے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا، عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے ستایا گیا۔اب نواز شریف کی بات پر عوام یقین کرے گی یا نہیں اس کا فیصلہ تو الیکشن کے نتائج پر ہی نکلے گا -کیونکہ قوم گزشتہ حکومت کی 16 ماہ کیکرکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہے اور مسلم لیگ نون کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ سمیت نون لیگ کے حمائتی صحافی بھی اس بات کو باربار دہرا رہے ہیں کہ اب وہ حالات نہیں رہے نون لیگ کو ووٹ بینک بری طرح مجروح ہوگیا ہے –