بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں کبھی افتتاحی تقریب ملتوی ہوجاتی ہے تو کبھی سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے زخمی یا ان فٹ ہونے کا خدشہ ہے – اس صورتحال سے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر بھی پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ،وہ دھرم شالا اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سے پریشان ہیں اور انہیں خراب آؤٹ فیلڈ کی فکر ستانے لگی ہے۔دھرم شالا میں کل انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے ۔
جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔ آپ ایک ایک رنز بچانے کے لیے پورا زور لگا دیتے ہیں آپ کو فیلڈنگ کے دوران اعتماد رکھنا پڑتا ہے ، مگر اس گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ اتنی اچھی نہیں ہے جتنی یہ ہو سکتی ہے یا جتنی اچھی ہونی چاہیے۔ کھلاڑیوں کو ہر صورت میں احتیاط کرنا پڑے گی
دھرم شالا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں، آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھلاڑی سنجیدہ انجری سے بال بال بچے۔دھرم شالہ کی پچ کو پہلے آفیشلز کی جانب سے خراب قرار دیا گیا، برطانوی کپتان کے بعد گراؤںڈ کا بھرپور جائزہ لیا گیا اور آؤٹ فیلڈ کے معائنے کے بعد اسے کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا گیا۔