جنوبی افریقہ کی ٹیم جو ہر وقت کوئی نیا سرپرائز دیتی ہے آج اس نے ون کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا جو اس سے پہلے کوئی ٹیم نہ کر پائی تھی -آج سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑیوں نے 50 اوور کے میچ میں 3 سنچریاں بنا ڈالیں –
1975 سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنائی گئی-آج کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنا کر ورلڈ کپ ہسٹری کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا –

ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں دو سنچریاں بنی ہیں، ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقہ، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا، جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں کیں، انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگز میں تین سنچریاں بنائیں۔اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ساؤتھ افریقہ کے ہی پاس تھا -ساؤتھ افریقہ نے 2015 میں افغانستان کے خلاف 417رنز بنائے تھے –