ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا دیا ۔ جنوبی افریقہ کے 428رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 326رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اس طرح ساؤتھ افریقہ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے اپنا پہلا میچ جیت لیا

 

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان ٹمبا صرف 8 رنز ہی بنا پائے ۔اس کے بعد آنے والے بلے باز ریسی وین ڈوسن نے ڈی کوک کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی ۔ ڈی کوک 100رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ریسی وین ڈوسن 108رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ایڈن مارکر م نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54گیندوں پر 106رنز بنائے۔ہینری کلاسن 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر 39سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔یہ ورلڈ کپ کی تارٰیخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ تھا جو سری لنکا کو دیا گیا -ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی میچ میں 3 سنچریاں بھی بنیں جو ایک اور ورلڈ ریکارڈ تھا

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 76،چارٹھ آسالانکا نے 79اور دوشن شنا کا نے 68سکور بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوزی 3 جبکہ کیشو مہاراج ، ربادا اور جینسن دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔