تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کے بارے میں میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ وہ بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ڈان نیوز چینل پر اپنا پروگرام بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں جسے ابھی آن ائیر نہیں کیا گیا -آج انہیں عدالت سے بھی بڑا ریلیف مل گیا صداقت علی عباسی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی ۔ وہ مری سے شاہد خاقان عباسی کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے –

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کےجج ملک اعجاز آصف نے صداقت علی عباسی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزار بے قصور ہے، پولیس کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ صداقت علی عباسی پر الزام ہے کہ وہ 9 مئی کے ہنگوموں کا مرکزی کردار تھے اور انھوں نے لوگوں کو حساس ادارے پر حملے کے لیے اکٹھا کیا -جس کے بعد تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی، ایف آئی آر غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت درج کی گئی تھی، عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔اس سے پہلے عثمان ڈار بھی پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں -مگر ان کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر پارٹی چھوڑنے کے لیے ایک ٹی وی پروگرام میں لایا گیا تھا –