ایک طرف شہباز شرف صحافیوں کو یہ بتارہے ہیں کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں دورسری جانب میاں صاحب کی جو رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے وہ بتارہی ہے کہ میاں صاحب بہت علیل ہیں انہیں چیک اپ کے لیے بارا بار انگلینڈجانا پڑے گا –
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں،نوازشریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آ نے سے روک دیا تھا،نوازشریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اپ کی ضرورت ہے۔اب اس کے 2 معنی ہیں ایک تو یہ کہ میاں صاحب اپنی واپسی منسوخ کردیں یا عوام کو یہ بتانے کی کوشش کریں کہ وہ پاکستانی عوام کو مسائل سے نکاالنے کی خاطر اپنی جان کا خطرہ مول لینے کو یار ہین -مگر اب ان کی یہ باتیں لوگ قبول نہیں کرریں گے البتہ میاں صاحب کو فیصل و واڈا کی باتوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو بتارہے ہیً کہ میاں صاحب پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بھی کھل سکتا ہے –