آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءکا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے مگر بھارت کا یہ ورلڈ کپ اچھی خبریں نہیں لارہا خالی گراؤنڈز میں ہونے والے ااس ورلڈ کپ میلے کو دیکھنے کے لیے چند سو تماشائی ہی سٹیڈیم پہنچے – اب ان کے لیے دوسری بری خبر یہ ہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے۔تاہم اس کے بعد والے میزچ میں بیماری سے صحتیاب ہونے کی صورت میں وہ دیگر میچز کھیل سکیں گے –
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔شبمن گل اس وقت ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور بھرپور فارم میں ہونے کے سبب انڈین ٹیم کو ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں –