پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اور ایم این اے فیصل وواڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز تک فرخ حبیب،صادق علی عباسی اور چند اور پی ٹی آئی رہنما جلد ٹی وی پر آکر اپنا موقف بیان کریں گے – فیصل واڈا نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ 11 کے قریب پی ٹی آئی رہنما 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے گھر پر ہی روپوش رہے تھے –
کل عثمان ڈار، جو کراچی سے ’اٹھانے‘ کے بعد ’لاپتہ‘ رہے، بدھ کو ایک نجی ٹی وی پر سامنے آئے اور 9 مئی کے بعد ہونے والے واقعات کا ذمہ دار پی ٹی آئی سربراہ کو ٹھہرایا۔ جس میں انھوں نے آکر بتایا تھا کہ اجلاس میں 9 مئی کے ہنگامے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کو براہ راست ہدایت کی تھی کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے۔تاہم پھر ایک دھماکہ عثمان ڈار کی والدہکی جانب سے بھی کیا گیا جنھوں نے اس پروگرام کے فوری بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ خواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑیں گی اور انہیں شکست دیں گی –

واوڈا نے کہا کہ عثمان ڈار کو 9 مئی کے فسادات کے بارے میں شروع سے ہی سب کچھ معلوم تھا لیکن ان میں سازش کو بے نقاب کرنے کی ہمت نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عثمان ڈار نے انٹرویو میں جو نام لیے وہ 100 فیصد درست ہیں تاہم وہ کچھ اور کا ذکر کرنا بھول گئے۔سابق وزیر نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ اب اپنی غلطیوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ فرخ حبیب، صداقت عباسی اور دیگر بھی آئندہ چند روز میں 9 مئی کے ہنگامے پر اعترافی بیان دینے کے لیے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر قوم کے ہیرو ہیں۔اب تک تو فیصل وواڈا نے جتنی بھی باتیں کی ہیں وہ درست ثابت ہوتی جارہی ہیں مگر وہ نواز شریف کو بھی مسلسل وارن کررہے ہیں کہ پاکستان نہ آئیں ان کے لیے بہت مسائل پیدا ہوجائیںگے -مگر نون لیگی ان کی اس وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دے رہے –