پاکستان میں کس وقت کیا ہوجائے کچھ نہیں کہا جسکتا -پہلے پاکستان کے کئی کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ کے دواران ان فٹ ہوئے پھر پاکستان ایشین کپ کا اہم ترین میچ بھارت سے بری طرح ہار گیا اور اب قوم توقع کررہی تھی کہ ارشد ندیم ایشین گیمز میں پاکستان کو گولڈ یا سلور میڈل دلوائیں گے تو اچانک ان کے ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آگئی -جو بہت حیران کن بات ہے -اگرچہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہوجانا معمول کی بات ہے مگر کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو قبول کرنے میں وقت لگتا ہے اب سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ سوال اٹھائیں گے کہ آخر ان کی انجری کا سبب کیا بنا –
پاکستان کے جولین تھرو چمپئن ارشد ندیم ان فٹ ہونے کے سبب ایشین گیمز فائنل سے دستبردار ہو گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ارشد ندیم نے انجری کی وجہ سے نیشنل گیمز اور ایشیائی اتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔