پاکستان کے معروف صحافی آجکل کھل کر نون لیگ اور دوسرے اداروں پر تنقید کررہے ہیں وہ نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے اور نون لیگ کو الیکشن لڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں -آج انھوں نے اپنی توپوں کا رخ عمران خان اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب موڑ دیا -�نصرت جاوید نے لکھا کہ ایک بار پھر ایکٹینشن کے چکر میں سابق آرمی چیف نےعمران خان کے لیے آسانیاں فراہم کیں،وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے تھے اور 9مئی کے واقعات اسی کا شاخسانہ تھے ؟ معروف تجزیہ کار و سینئر صحافی نصرت جاوید نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں ۔ روزنامہ “نوائے وقت ” میں شائع ہونیوالے اپنے کالم بعنوان”ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے” میں لکھا کہ حالیہ تاریخ میں نام نہاد ”عرب بہار“ کا انجام بھی مزید آمریت کی صورت ہی برآمد ہوا ہے۔برما میں فوجی حکومت مزید استبدادی رویئے کے ساتھ واپس لوٹ آئی ہے ۔ہمارے ہمسایے میں نریندر مودی کا چلن بھی ایسے ہی آمروں جیسا ہے جسے ان دنوں عوام کے منتخب کردہ ”سلطان“ پکارا جارہا ہے۔پاکستان کے حوالے سے عمران خان بھی ”بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے“ کے نام پر ”سلطانی“ انداز ہی اختیار کرتے نظر آئے۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں ہٹادیا گیا تو اپنے وعد ے کے مطابق مزید ”خطرے ناک“ ہوگئے۔
پنے کالم میں نصرت جاوید نے لکھا کہ عمران خان کو ”مزید خطرناک“ بنانے میں قمر جاوید باجوہ اور ان کے کارندوں نے میری دانست میں کلیدی کردار ادا کیا ۔اقتدار کھودینے کے بعد عمران خان تقریباََ روزانہ کی بنیاد پر اپنے خلاف آئی تحریک عدم اعتماد کو امریکی سازش قرار دیتے رہے۔اس تناظر میں ”سائفرکہانی“ بھی ایجاد کرلی۔واضح الفاظ میں ”میر جعفر“ پکارے جانے کے باوجود قمر جاوید باجوہ صاحب عارف علوی کی معرفت عمران خان سے ملاقاتوں کے ذریعے انہیں رام کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ باجوہ صاحب نے جو ”صوفیانہ برداشت“ دکھائی اس کا اصل سبب بطور آرمی چیف اپنی میعاد ملازمت میں مزید توسیع کا حصول تھا۔ جس توسیع کے وہ خواہاں تھے بالآخر انہیں نصیب نہیں ہوئی مگر ”وکٹ کے دونوں جانب“ کھیلتے ہوئے موصوف نے عمران خان کو جو آسانیاں فراہم کیں انہوں نے ”مزید خطرے ناک“ ہوئے سابق وزیر اعظم کے بیانیے کو ”باغیانیہ“ بنادیا۔ 9مئی کے واقعات اس بیانیے ہی کا شاخسانہ تھے۔نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ جو ظلم وخوف کی فضا بنائی جارہی ہے وہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے اسٹیبشمنٹ کو وہ طریقہ اپنانا چاہیے جس سے وہ عوام کےدل جیت سکیں جبر و تشدد اس مسئلے میں اور بگاڑ پیدا کرے گا –
عمران خان کے باغیانہ بیانیہ بنانے کے پیچھے باجوہ کا ہاتھ تھا : نصرت جاوید
Leave a comment
Leave a comment