کراچی میں کھیلا جانے والا اوور 40 کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کے نام رہا -پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل 152 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے کیپٹنز اننگ کھیلی اور سنچری سکور کی -عبدالقادر نے ایک بار پھر بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا –

 

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 152 رنز سے شکست دے کر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلی بیٹنگ کرتےہوئے328 رنز بنائے ، کپتان مصباح الحق نے 93 گیندوں پر چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن رضا 68 اورعبدالرزاق 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔329 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدالقادر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس سے پہلے سیمی فائنل میں بھی انھوں نے 5 آسٹریلنز کو پولین واپس بھیجا تھا -۔ اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔