دنیا بھر کی خاص اور عام افراد کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا عمل جاری ہے -سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیما کی رسائی کے بعد غیرمسلموً تک ہمارے رب کی تعلیمات پہنچ رہی ہیں کلام الہی اپنا اثر دکھا رہا ہے اور بے نور دل روشن ہورہے ہیں -آج اس نور کی شمع نے امریکہ میں رہنے والی امبرلیبروک کا دل بدل دیا –

 

 

امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں اور تمام دینی معلومات بھی ان سے ہی حاصل کیں۔امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے کے اپنے سفر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں میں ناکامی نے مایوس کردیا تھا۔ دل ہر وقت اداس رہتا تھا۔ ہر طرف اندھیرا سجائی دیتا اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی۔
ایسے میں مجید بھائی نے مجھے اسلام سے روشناس کرایا۔ جیسے جیسے احکام الہی کو سمجھتی گئی مجھے حوصلہ اور توانائی ملی۔ ایک ایسی روشنی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔امیبر لیبروک نے رواں برس جولائی میں اسلام قبول کیا تاہم سوشل میڈیا پر احساسات کو اب قلم بند کیا ہے۔ وہ ہر جمعہ باجماعت نماز ادا کرنے اسلامی سینٹر جاتی ہیں اور دینی تعلیمات سیکھتی ہیں۔لیکن ہدایت کی توفیق صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو ہدایت کے طالب ہوتے ہیں –