نواز شریف کے بیان کے بعد نون لیگ بہت مشکل میں پڑ گئی ہے اور ان کے لیے اب معاملات اتنے سیدھے نہیں رہے جتنے نظر ارہے تھے -یہ خطرات بھی پیدا ہوگئے تھے کہ نواز شریف کو جہاز سے ہی گرفتار کرلیا جائے گا مگر پھر نون لیگ نے ایک بار پھر اپنی لائین تبدیل کی اور مفاہمت کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ان کو نئی حکمت عملی اپنانا پڑی -مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے پارٹی قائد نوازشریف کی ائیرپورٹ سے متوقع گرفتاری سے بچاؤ کیلئے پلان تیار کر لیا۔
اس کے لیے وکلاء سے مشاورت کی گئی اب بتایا جارہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز سے قانونی ٹیم کی مشاورت مکمل ہو گئی جس میں یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے جس پر نوازشریف کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔ حفاظتی ضمانت سے نوازشریف کو جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔اور وہ جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے -پھر نوازشریف جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کریں گے۔ قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ نوازشریف کو جس کیس میں سزا ہوئی مریم نواز اس کیس میں بری ہو چکی ہیں جس سے نوازشریف کو قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔اب اس پر عمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو 21 اکتوبر کو ہی ہوگا -اب اس حوالے سے تحریک انصاف کیا کرتی ہے اس کا بھی قوم کو انتظار رہے گا –